ابنا: بيلجئيم كی "معاشرہ اور مسلمان" نامی تنظيم نے ايك بيان كے ذريعے آئمہ جماعت سے جوانوں كو دہشت گرد تنظيموں میں شموليت اختيار كرنے اور اسلام كے نام پر بشار الاسد كے مخالف وہابی انتہا پسند گروپوں كی كال پر شام جانے سے روكنے كی اپيل كی ہے ۔ مذكورہ تنظيم نے ايك بيان كے ذريعے بعض انتہا پسند گروپوں كی جانب سے بيلجئيم كے مسلمان جوانوں كو اسلام کے نام پر شامی حکومت كے ساتھ جنگ كے لیے اکسانے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایاہے ۔
اس تنظيم نے مزيد زورديا : بعض گروپ دين مقدس اسلام كو وسيلہ بنا كر اپنے غير انسانی اور اسلامی اقدامات كی توجیہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
.......
/169